Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بجلی بلوں میں کپیسٹی چارجز کے نام پر اربوں روپے کی لوٹ مارکی تیاریاں
کاروبار

بجلی بلوں میں کپیسٹی چارجز کے نام پر اربوں روپے کی لوٹ مارکی تیاریاں

اسلام آباد:بجلی بلوں میںکپیسٹی چارجز کے نام پر عوام کی جیبیں خالی کرنے کی تیاریاں، جس سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی مہنگی ہونے سے متعلق نیپرا کی دستاویزات میں اہم انکشافات سامنے آگئے، دستاویزات کے مطابقبجلی کی اصل اوسط پیداواری قیمت 6روپے 73 پیسے فی یونٹ جبکہ نیپرا نے پیداواری قیمت میں 16 روپے 22 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز شامل کردیئے، جس سے بجلی کی قیمت 6 روپے سے 22 روپے 95 پیسے فی ہونٹ ہوگئی۔نیپرا نے اوسط یونٹ ٹیرف مقرر کر دیا۔ رواں مالی سال میں 124 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی پیداکیئے جانے کا امکان۔ خالص پیداواری لاگت 801 ارب 25 کروڑ آنے کا امکان جبکہ پیداواری لاگت میں 2ہزار 25 ارب روپے کپیسٹی چارجز شامل کردیئے۔درآمدی کوئلے سے بجلی کی اصل پیداوری لاگت 16 روپے 71 پیسے فی یونٹ ہے اور 23 روپے کپیسٹی چارجز کے شامل کرکے درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوری لاگت 40 روپے34 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح کپیسٹی چارجز کے ساتھ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 48 روپے 56 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے بجلی کی پیداواری قیمت 51 روپے 42 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button