پاکستان

سینیٹ ملازمین کیلئے ایک ارب 3 کروڑ کے الاؤنسز کی منظوری

اسلام آباد:سینیٹ ملازمین کیلئے ایک ارب 3 کروڑ کے الاؤنسز کی منظوری، ذرائع سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹ فنانس کمیٹی نے سینیٹ ملازمین کیلئے ایک ارب تین کروڑ کے الاؤنس کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق سینیٹ ملازمین کو 5 اعزازیوں کے ساتھ تین بجٹ الاؤنس بھی ملیں گے۔سینیٹ ملازمین کو اعزازیوں کی مد میں کل ایک ارب اور تین کروڑ روپے ادا ہوں گے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی پہلے ہی ملازمین کیلئے ڈھائی ارب کے الاؤنسز کی منظوری دے چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button