پاکستان

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد ،بیروزگاری بڑھنے کا امکان ، آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد:آئی ایم ایف نے خبردار کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد جبکہ بیروزگاری میں پہلی بار 8فیصد اضافے کاامکان ہے۔جبکہ معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد ہوسکتی ہے، مالی سال 2024 میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تک جاسکتی ہے۔آئی ایم ایف حکام کے مطابق درآمدات پر پابندیاں پروگرام کے خاتمے تک ہٹا دی جائیں گی، پاکستان کا مالیاتی خسارہ معیشت کا 7.5 فیصد رہنےکا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے پروگرام پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کی جائےگی، حکومت اسٹیٹ بینک سے نیا قرض نہیں لےگی، اگلے سال پیٹرولیم لیوی ایک ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کرنےکاامکان ہے، پاکستان کو دسمبر 2023 تک ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل کے تحت 12 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان کو مانیٹری پالیسی میں سختی لانا ہوگی، مالیاتی خسارہ کم کرنےکے لیے صوبوں کو سرپلس بجٹ دینا ہوگا۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو توانائی پر سبسڈی کم کرنے اور ریونیو بڑھانے کے علاوہ درآمدات پر پابندی ہٹانے کا یقین بھی دلایا ہے۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے تنخواہوں اور پنشن اخراجات کم کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فنڈ بڑھانے کا وعدہ بھی کیا ہے ۔پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی جائے گی، نیشنل اکاؤنٹس کی سہ ماہی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button