پاکستان

میرے وضاحتی بیان کی غلط تشریح کی جا رہی ہے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد:وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے وضاحتی بیان کی غلط تشریح کی جا رہی ہے۔ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان دیا جس کا مقصد اس تاثر کو ختم کرنا تھا کہ حکومت زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس لگائے گی۔اس حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ جن ٹیکس اقدامات کا تذکرہ ہے وہ یہ ہیں جو 30 جون تک ملک میں لگائے جا چکے ہیں، اِن کے علاوہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button