اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیراطلاعات ونسریات فواد چوہدری نے تحریک انصاف کے دور حکومت کے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شبر صاحب کا انٹرویوکوئی نیا اسکینڈل نہیں تھا،ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میںسابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا شبر صاحب کا انٹرویو کوئی نیا اسکینڈل تھا، درحقیقت معیشت اور سیاست کا تعلق پیچیدہ ہے۔فوادچوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کن طبقات کو ٹیکس کریں گے اور کن کو ریلیف دیں گے،ان کاکہناتھا کہ میں نے کہا تھا کہ فیصلے میثاق معیشت پر نہیں ہوتے سیاست پر ہوتے ہیں، اس انٹرویو پر تحریک انصاف کا ردعمل غیر ضروری تھا۔
0 0 Less than a minute