Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط - Dailyghaznavi
موسم

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے لانگ مارچ فائرنگ کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا ہے، خط میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے حقائق جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے خط میں کہا ہیکہ سپریم کورٹ کے تمام دستیاب جج صاحبان پر مشتمل کمشن بنایا جائے۔ کمشن پانچ سوالات پر خاص طور پر غور کرسکتا ہے۔
کارواں کی حفاظت کی ذمہ داری کون سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تھی؟کارواں کی حفاظت کے لئے مروجہ حفاظتی اقدامات اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز لاگو کئے گئے؟ اور کیا ان پر عمل کیا گیا؟ وزیراعظم کے خط میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے اپنے حقائق کیا ہیں ایک سے زیادہ شوٹرز کی موجودگی کی اطلاع، جوابی فائرنگ، مجموعی طور پر نشانہ بننے والوں کی تعداد، ان کے زخموں کی نوعیت سے متعلق حقائق کیا ہیں؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامی حکام نے مروجہ تفتیشی طریقہ کار کو اختیار کیا؟وقوع کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامی حکام نے شہادتیں جمع کرنے اور صورتحال سے نمٹنے کے مروجہ طریقہ کار کو اختیار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button