پاکستان

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان چار روزہ دورے پرعراق پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان عراقی وزیر داخلہ کی خصوصی دعوت پر 4 روزہ دورے کیلئے عراق پہنچ گئے ،علما کرام کا وفد بھی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کیساتھ ہے،اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ عراقی صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے۔ہر سال لاکھوں زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں، جن کو ویزہ کے حصول اور وہاں قیام سے متعلق مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، پچھلے سال یہ صورتحال ایک بحرانی کیفیت اختیار کر گئی تھی۔دورے کے دوران زائرین کی سہولت اور ان مشکلات کے حل سے متعلق عراقی حکومت سے بات کی جائے گی اور اس ضمن میں ایک معاہدہ بھی کیا جائے گا،وزیر داخلہ پاکستانی سفارت خانہ میں عراق میں مقیم پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button