پاکستان

امپورٹڈ حکومت نے جاتے جاتے عوام کو مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا: شاہ محمود قریشی

لاہور: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کر کے امپورٹڈ حکومت نے جاتے جاتے عوام کو مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپریل 2022 سے عوام مسلسل مہنگائی کے عذاب کا سامنا کر رہے ہیں، سفید پوش افراد کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نا اہل امپورٹڈ حکمرانوں کے اس ٹولے کا اقتدار میں آنے کا واحد مقصد اپنے کرپشن کیسز کا خاتمہ تھا، وہ تو پورا ہو گیا لیکن اس کے بدلے جو بھاری قیمت عوام مہنگائی کی صورت میں دے رہے ہیں اس کا حساب کون دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button