پاکستان

رضوانہ تشدد کیس: سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں ازخود نوٹس لینے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: گھریلو ملازمہ رضوانہ پر مبینہ تشدد کے خلاف ازخود نوٹس لینے کیلئے سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں درخواست دائر کر دی گئی۔گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیس پر ازخود نوٹس کی درخواست رانا نعمان نامی شہری نے مدثر چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس معاملے پر از خود نوٹس لے۔درخواست کے متن کے مطابق سول جج کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا، تشدد سے گھریلو ملازمہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے، سول جج کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button