اہم خبرپاکستان

پاک چین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے چینی صدر کا مشکور ہوں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کی تکمیل کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبہ عوامی فلاح وبہبود سے متعلق چینی صدر کے عزم کا عکاس ہے، چین پاکستان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے چینی صدر کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے، توانائی اور سماجی و اقتصادی شعبوں میں اہم سنگ میل عبور ہوئے، نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا بی آر آئی فلیگ شپ منصوبہ حقیقت بن چکا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے مزید توانائی اور جذبے سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button