پاکستان

پاک بحریہ کے سربراہ کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملائیشین اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملائیشین حکام نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا، نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیول چیف کے دورے سے پاکستان اور ملائیشیا کی بحری افواج میں تعلقات بڑھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button