پاکستان

اسحاق ڈار نےنواز شریف کی فوری وطن واپسی کی مخالفت کر دی

لندن: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ حسن نواز اور سلمان شہباز بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کی فوری واپسی کی مخالفت کر دی۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے دورہ لندن کا دورانیہ بڑھا دیا، اطلاعات کے مطابق میاں شہباز شریف 10 دن کیلئے برطانیہ آئے تھے۔مسلم لیگ ن کی اہم میٹنگ اختتام پذیر ہوئی تو نواز شریف اور شہباز شریف میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button