اہم خبرپاکستان

پرویز الہٰی کی گرفتاری پر اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے پر ان کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں حبس بےجا اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں نگراں حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی صدر کی اہلیہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کو نظر بند کرنے سے روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ پرویز الہٰی کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پرویز الہٰی کو کوئی اتھارٹی، کوئی ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی، کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button