اہم خبرپاکستان

پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔اے ٹی سی اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، پرویزالہٰی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت پیش ہوئے، پراسیکیوشن کی جانب سے آج بھی ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔وکیل پرویزالہٰی کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کر دی۔بعد ازاں عدالت نے صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button