پاکستان

اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ ٹیم کی کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی۔

ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والا آئل اور بھاری مقدار میں مہنگی الیکٹرانک اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ درآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے۔منشیات اسمگلنگ کے شبہ میں انٹیلیجنس اطلاع پر اے این ایف کی ٹیم نے ایک کنٹینر کی تلاشی لی۔تلاشی لینے پر کنٹینر میں موجود بھاری تعداد میں نان کسٹم اشیاء پکڑی گئیں۔نان کسٹم سامان گھریلو اشیاء اور اجناس کی آڑ میں پاکستان اسمگل کی جا رہی تھیں۔ کنٹینر سے لیپ ٹاپ، الیکٹرانک سگریٹ، گھڑیاں، ہارڈ ڈرائیوز، ٹیبلیٹز اور گٹکا پان مصالحہ برآمد۔کنٹینر سے ساڑھے پانچ سو بوتلوں سے زائد جہازوں میں استعمال ہونے والا آئل اور کیمیکل بھی برآمد۔مذکورہ کنٹینر نان کسٹم سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف



Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button