Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
نواز شریف کے داماد ،مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کوعدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ۔۔۔ وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے - Dailyghaznavi
موسم

نواز شریف کے داماد ،مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کوعدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ۔۔۔ وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر ضلع کچہری میں پیش ہوئے جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اشتعال انگیز تقاریر کے کیس میں انکے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے چالان جمع کروا رکھا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید کارروائی 17 جنوری تک ملتوی کردی۔بعد ازاں عدالت کےباہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیںگے۔ میری خواہش ہے کہ نواز شریف کو 25 دسمبر کو جاتی عمرہ پر سالگرہ کی مبارکباد دوں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید بہتری آرہی ہے اور مزید اچھے دن آئیںگے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑ لیتا ہے ۔ 2013ء میں دھرنے میں چینی صدر نے پاکستان کوآنا تھا اسوقت بھی سازشیں کی گئیں۔ اب بھی عمران خان اسی نوعیت پر چل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button