انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بچپن کی دلچسپ یاد تازہ کردی

بالی ووڈ کے معروف اداکار، کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان امیتابھ بچن نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ قصہ سنایا ہے۔لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن گزشتہ 15 برسوں سے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کر رہے ہیں، اس دوران وہ اپنے تجربات اور زندگی کے دلچسپ پہلوؤں کو بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی 15ویں قسط میں اداکار، امیتابھ بچن شو کے ناظرین کو اپنے بچپن کی سیر کروانے ماضی میں لے گئے۔
اداکار نے اپنے بچپن میں جھانکتے ہوئے ایک قصہ یاد کیا جہاں اُن کی مینڈک کے ساتھ دلچسپ ملاقات ہوئی۔یہ واقعہ امیتابھ بچن کے ذہن میں اس دوران آیا جب شو میں کھیلنے والی ایک لڑکی ایشیتا گوئل نے ایک سوال کے جواب میں مینڈک کا نام لیا اور درست جواب دیتے ہوئے 3000 روپے جیت لیے۔امیتابھ بچن نے بچپن کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو الہ آباد میں ہم گرمیوں میں کمروں سے باہر سوتے تھے کیونکہ بہت گرمی ہوا کرتی تھی اور میرا ہاتھ میرے بستر سے نیچے لٹکتا رہتا تھا، ایک دن اچانک ایک مینڈک میرے ہاتھ کے پاس آ گیا اور مینڈک نے سمجھا کہ یہ ہاتھ کوئی جانور ہے لہٰذا مینڈک نے میرے ہاتھ کو کھانے کے لیے زبان نکال لی، اسی وقت میں سمجھ گیا کہ مینڈک عموماً کوئی چیز کھانے کے لیے اپنی زبان نکالتا ہے۔
امیتابھ بچن کا بتانا تھا کہ اس دن کے بعد میں نے کبھی اپنا ہاتھ بستر سے باہر نہیں نکالا بلکہ ہمیشہ اپنی جیبوں میں ڈالے رکھے۔شو کے دوران 80 سالہ امیتابھ بچن نے صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہلدی میں دواؤں کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص ہلدی کو پانی میں ملا کر اسے باقاعدگی سے پیتا ہے تو اس کی صحت بہت اچھی ہو جاتی ہے۔بگ بی کا کہنا تھا کہ ’میں تم سے یہ کیوں کہہ رہا ہوں، اس لیے کیوں کہ میں خود ہر روز سونے سے پہلے ہلدی کا پانی پیتا ہوں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button