نگراں وزیر اعظم نے نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ فیصلے پر وزارتِ قانون کی رائے آنے کے بعد ردِعمل دیں گے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بِل قسطوں میں لینے کا فیصلہ جلد کریں گے۔نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایلینز کو واپس دھکیلیں گے، انہیں پاکستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں، آئندہ افغان بارڈر سے جو بھی آمدورفت ہوگی وہ ویزا رجیم کے تحت ہوگی۔
0 5 Less than a minute