پاکستان

شیخ رشید کی گرفتاری اور غیر قانونی حراست کیخلاف درخواست دائر

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری اور غیر قانونی حراست کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجے شیخ عامر شفیق کی جانب سے رٹ پٹیشن سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے دائر کی گئی۔درخواست میں ؤفاقی اورصوبائی حکومتوں کے علاوہ آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز، تھانہ سول لائن، ویسٹریج، وارث خان اور نیو ٹاؤن ایس ایچ اوز اور انچارج سیکیورٹی بحریہ ٹاؤن کو فریق بنایا گیا۔
دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کو گزشتہ روز بھتیجے شئخ شاکر، اسٹاف ممبر عمران اور ڈرائیور سجاد سمیت گرفتار کیا گیا۔رٹ میں کہا گیا ہے کہ ریڈنگ پارٹی ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی فیصل، ایس ایچ او احسن کیانی ایس ایچ او وارث خان ایس ایچ او ویسٹریج ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور سول کپڑوں میں ملبوس اشخاص شامل تھے۔درخواست میں کہا گیا کہ شیخ رشید کو گزشتہ روز مغرب کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے سول کپڑوں میں چھاپہ کے دوران گرفتار کیا گیا، پولیس اہلکاروں اور سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے بغیر وارنٹ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک مغوی شیخ شاکر کی بیٹی شدید بیمار ہے اہلخانہ کی جانب سے رابطے کے باوجود شیخ رشید اور دیگر مغویوں سے متعلق نہیں بتایا جارہا، گرفتار افراد کے خلاف نہ کوئی مقدمہ نہ کوئی تفتیش جاری ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیخ رشید اور دیگر مغویوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ وہ قانونی حق استعمال کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button