Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
سابق صوباٸی وزیر ممبر پنجاب اسمبلی کرنل ر ملک محمد انور خان نے اپنے 4 سالہ سابقہ دور اقتدار میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیری منصوبے پاٸيہ تکمیل تک پہنچا ۓ,سابق تحصیل ناظم ملک لیاقت علی خان, سابق کونسلر حامد ملک - Dailyghaznavi
موسم

سابق صوباٸی وزیر ممبر پنجاب اسمبلی کرنل ر ملک محمد انور خان نے اپنے 4 سالہ سابقہ دور اقتدار میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیری منصوبے پاٸيہ تکمیل تک پہنچا ۓ,سابق تحصیل ناظم ملک لیاقت علی خان, سابق کونسلر حامد ملک

پنڈیگھیب ( ایوب خان سے) سابق تحصیل ناظم ملک لیاقت علی خان اور سابق کونسلر حامد ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق صوباٸی وزیر ممبر پنجاب اسمبلی کرنل ر ملک محمد انور خان نے اپنے 4 سالہ سابقہ دور اقتدار میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیری منصوبے پاٸيہ تکمیل تک پہنچا ۓ اور خصوصا” حلقہ بھر میں سڑکوں کے جال بچھا کر عوام کے دل جیت لیۓ اور خدمت کا یہ مشن آٸندہ بھی جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوۓ کیا انھوں نے کہا کہ سابق صوباٸی وزیر کی حلقہ بھر میں بے مثال کارکردگی صرف سڑکوں کی تعمیر تک ہی محدود نہیں بلکہ انھوں نے دور اقتدار میں دیگر منصوبوں سمیت ریکارڈ اراضی سنٹر سکولز کی اپ گریڈیشن ریسکیو سنٹر کا قیام اور سٹاف کی تعیناتی جیسے فلاحی منصوبے مکمل کرا ۓ جن سے عوام آج مستفید ہو رہے ہیں ملک لیاقت نے کہا کہ گزشتہ روز پنڈیگھیب اور گردونواح میں روڈز کے افتتاحی منصوبوں میں اربوں روپے کی لاگت سے پنڈیگھیب مٹھیال کارپٹ روڈ اخلاص چوک تا کھڑپہ سی پیک روڈ ڈھلیاں چوک تا ڈھوک پٹھان ڈھوک لاہم جھمٹ روڈ کنٹرول موڑ چکی لنک روڈ کی تعمیر سمیت نوشہرہ امن پور سوڑہ روڈ کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کر دیا جاۓ گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button