Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پی آئی اے نے پی ایس او کو 40 کروڑ ادا کردیے، ایک ارب 10 کروڑ مزید باقی - Dailyghaznavi
کاروبار

پی آئی اے نے پی ایس او کو 40 کروڑ ادا کردیے، ایک ارب 10 کروڑ مزید باقی

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو ایندھن کی مد میں باقی ڈیڑھ ارب کے واجبات میں سے 40 کروڑ روپے ادا کردیے۔ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد پی آئی اے نے ڈیڑھ ارب کے واجبات میں سے پی ایس او کو جمعے کے روز 40 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو اپنی کریڈٹ لمٹ بحال رکھنے کے لیے 1 ارب 50 کروڑ ادا کرنے تھے، ابھی بھی لمٹ کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 10 کروڑ مزید ادا کرنے ہیں۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے درکار ایندھن کے حوالے سے ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی کو قبل ازوقت طلب کی فہرست فراہم کرنا پڑتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button