کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی بیٹی کی شادی کی تقریب 14 جنوری کو ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں سابق صدر آصف زرداری، چئیرمین سینیٹ سادق سنجرانی، گورنرز، وزرائے اعلیٰ سمیت اہم ملکی و غیرملکی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب کے شرکا میں تمام وزرائے اعلی، گورنرز، آغا خان فاؤنڈیشن کے چیئرمین سلطان الانہ، ملک کے تمام قبائلی سرداروں، اہم ملکی و غیر ملکی کاروباری شخصیات اور موجودہ اور آنے والی حکومت کے کرتا دھرتا بھی شامل تھے۔شادی کی تقریب میں سیکیورٹی کیلیے ایک ہزار سے زائد ذاتی / پرائیویٹ محافظوں نے فیصل واوڈا کے گھر کو حصار میں لے رکھا تھا جبکہ پرائیویٹ ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی بھی جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہزارسے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کیلیے کچھ پلاٹس بھی خریدے گئے یا لیے گئے تھے۔25 دن تک جاری رہنے والی شادی کی بعض تقریبات میں 30 سے زائد اور بعض فنکشنز میں 40سے زائد کھانوں کا اہتمام کیا گیا، بیرون اور اندرون ملک سے کاروباری شخصیات کی آمد سے کراچی ایئرپورٹ پر پرائیویٹ جہازوں کا تانتا بندھا رہا۔ ایک پرائیویٹ جہاز فیصل واوڈا کے اہم اسکواڈ کا حصہ تھا جو گلو کاروں (راحت فتح علی خان) سمیت مہمانوں کی آمدو رفت میں مصروف تھا۔فیصل واوڈ کی بطور سیاستدان زبردست مصروفیات کے دوران بطور والد ان کی شخصیت کا پہلو اس وقت دیکھنے میں آیا جب انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ رسم حنا کے موقع پر رقص کیا، اس دوران پورا آسمان آتش بازی سے جگمگا اٹھا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ایک طرف شادی کی تقریبات جاری تھیں اور دوسری طرف فیصل واوڈا کی سیاسی طاقت کا بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
0 2 1 minute read