اہم خبر

بشریٰ بی بی نے دورانِ عدت نکاح کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: بشریٰ بی بی نے دورانِ عدت نکاح کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اس حوالے سے وکلا کی جانب سے کیس کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ بشریٰ بی بی اور ان کے قانونی شوہر کے خلاف درخواست بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے ۔ اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو بھی روکا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button