انٹرٹینمنٹ

فیروز خان کی دوسری شادی یا ڈرامے کی شوٹنگ؟ سوشل میڈیا صارفین شش و پنج میں

فیروز خان کی دوسری شادی یا ڈرامے کی شوٹنگ؟ سوشل میڈیا صارفین شش و پنج میں

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور یوٹیوب فیروز خان کی دوسری شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں نے تہلکہ مچا دیا ہے۔اس وقت اداکار فیروز خان کی دوسری شادی سے متعلق خبریں، ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔فیروز خان سے متعلق وائرل ہونے والے مواد میں اداکار کی حقیقی شادی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جب کہ اداکار کا ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ مکمل طور پر خاموش ہے۔دوسری جانب اداکار کی بہنوں، معروف ٹی وی فلم اداکارہ حمیمہ ملک اور دعا ملک کے اکاؤنٹس نے اپنے بھائی کی دوسری شادی سے متعلق کچھ بھی شیئر نہیں کیا۔ان ویڈیوز اور تصاویر پر کئی حلقوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وائرل ہونے والے مناظر اداکار کے کسی نئے ڈرامے کے ہو سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں فیروز خان کی مہندی اور دیگر دلہنوں کو گھر لانے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button