اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم، گجرات، قصور، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، کوہستان، سوات، چترال میں بارش کا امکان ہے۔ ،دیر ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، اورکزئی، کرم کے علاقے بارش کی لپیٹ میں ہیں۔ دوسری جانب ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے
0 1 Less than a minute