اہم خبرپاکستانتازہ ترین

حکومت بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کرنا چاہتی ہے یا نہیں ۔۔۔؟ عطاء تارڑ نے واضح الفاظ میں بتا دیا

حکومت بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کرنا چاہتی ہے یا نہیں ۔۔۔؟ عطاء تارڑ نے واضح الفاظ میں بتا دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اصل بحران پاکستان میں نہیں، اصل بحران پی ٹی آئی کے اندر ہے۔ حالات 1971ء کے ہیں اور عمران خان شیخ مجیب ہیں، یہ سارا بیانیہ کہ خان نہ رہے تو پاکستان نہیں چلتا، ان کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ جو کہا اس کے برعکس ہوا، پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی جماعت ہے، ان سے بات ہوسکتی ہے اور ہونی چاہیے۔لیکن پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے بات کرنے کا کوئی راستہ نہیں، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، سیٹیں کیسے ملیں گی؟ تضادات ہیں اور محاذ آرائی کھل کر سامنے آرہی ہے۔ ایک جماعت ہے جو اپنے اندر تضادات کا مجموعہ ہے۔ کبھی کہتے ہیں کہ ہم فلاں سے بات نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button