سائنس و ٹیکنالوجی

پکوان تیل آپ کے لیے مضر صحت کیسے بن جاتا ہے؟

پکوان تیل آپ کے لیے مضر صحت کیسے بن جاتا ہے؟

گھر میں کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والا تیل غیر صحت بخش کیسے ہو جاتا ہے، ماہرین نے اس حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔برصغیر میں تیل عام طور پر کھانا پکانے میں استعمال ہوتا ہے، خواہ وہ میٹھا ہو یا لذیذ، خوردنی تیل 90 فیصد کھانوں میں لازمی جزو ہے۔ تاہم اگر ایک ہی تیل کو بار بار استعمال کیا جائے تو اس کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر ایک ہی تیل کو کسی بھی کھانے جیسے فرنچ فرائز، چکن ونگز یا دیگر اشیاء کو ڈیپ فرائی کرنے کے لیے بار بار استعمال کیا جائے تو یہ تیل غیر صحت بخش ہوجاتا ہے۔ایسے تیل میں تلی ہوئی کوئی بھی غذا بھی اس تیل کی وجہ سے غیر صحت بخش ہوجاتی ہے جو آپ کے دماغ اور دل کو نقصان پہنچاتی ہے اور صحت کو متاثر کرتی ہے۔ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر آپ کھانا پکانے کے لیے کوکنگ آئل استعمال کرتے ہیں تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے تاہم اسے کھانے کی ضرورت کے مطابق استعمال کیا جاسکتا ہے۔کثرت سے تلنے والا تیل جسم میں آکسیڈیٹیو تناؤ اور سوزش کا باعث بنتا ہے جس سے دماغی افعال خراب ہوتے ہیں، امراض قلب اور دیگر بیماریاں ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button