پاکستانموسم

بارش ہو گی یا بادل گرجیں برسیں گے۔ ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو خوشخبر ی سنادی

بارش ہو گی یا بادل گرجیں برسیں گے۔ ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو خوشخبر ی سنادی

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور مضافاتی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم چترال، کوہستان اور بٹگرام میں شام/رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ جنوبی اضلاع میں دوپہر کے وقت تیز ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے۔ اسی طرح سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا جب کہ ساحلی علاقے گرم اور مرطوب رہیں گے۔ تاہم، وسطی/جنوبی اضلاع میں دوپہر میں تیز/دھول بھری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر شام/رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button