پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،شہریوں کے لئے اہم خبر آگئی

سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،شہریوں کے لئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد: سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے اتفاق کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا کام خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں سے اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرنے کے ساتھ پروپیگنڈا پوائنٹس، آئی ڈیز کو بلاک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائر وال انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر نصب کیا جائے گا، فائر وال کی تنصیب کے اخراجات کا کچھ حصہ حکومت ادا کرے گی اور باقی خرچ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ادا کریں گی۔پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے غیر قانونی مواد کی روک تھام کے پابند ہیں، کمپنیاں لائسنس کی شق کے مطابق ایسے مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی پابند ہیں۔وزارت آئی ٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button