اہم خبرتازہ ترین

عمران خان مذاکرات اور جو ہوا اسے معاف کرنے کیلئے تیار ہیں، مذاکرات کے راستے کھولے جائیں، بیرسٹر گوہر نے بیان جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات اور ان کے ساتھ جو ہوا اسے معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج وکلا کی پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے کہا کہ ان کے بیٹوں سے بات نہیں ہو رہی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ مجھے معاف کرنے کے لیے تیار ہیں، مذاکرات کا راستہ کھولیں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہو۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات شروع کریں گے، مذاکرات کا فیصلہ پی ٹی آئی کا ہے لیکن محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں سے اتحاد ہے، ان پر اعتماد کریں۔ تاہم مذاکرات اتحاد کی سطح پر ہوں گے، تحریک انصاف خود بھی شروعات کر سکتی ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں، ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، برف پگھل رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حالات بہتر ہوں، ہماری مذاکرات کی پیشکش کو ڈیل سے نہ سمجھا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا، پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے مذاکراتی آپشن کا بھی جواب دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button