اہم خبرپاکستانتازہ ترین

معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی سے منسلک ہے خواتین کے عالمی دن پر مریم نواز نے پیغام جاری کردیا

معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی سے منسلک ہے خواتین کے عالمی دن پر مریم نواز نے پیغام جاری کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سماجی ترقی خواتین کی ترقی سے منسلک ہے، پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے عالمی دن برائے سفارت کاری کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں خواتین سفارت کاروں کی غیر معمولی خدمات کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ یہ صنفی مساوات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے، خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، ہر میدان میں اپنا نام بنا رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کے فروغ میں سفارتکاری میں خواتین کا کردار اہم ہے، خواتین کی قیادت اور نقطہ نظر سفارتی کوششوں میں ہمدردی اور استقامت کی ایک منفرد اور ضروری جہت لاتا ہے، پنجاب میں خواتین کو مکمل آزادی حاصل ہے، انہیں تمام شعبوں میں ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہیں۔ پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ سماجی بہبود پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سماجی ترقی خواتین کی ترقی سے منسلک ہے، ہمارے ملک میں خواتین کی تعداد 48.54 فیصد سے 49.56 فیصد تک ہے، اگر ملک میں رہنے والی خواتین ترقی نہیں کریں گی تو تقریباً نصف ملک ترقی نہیں کرے گا۔ اس لیے ملک کی ترقی خواتین کی ترقی سے ہی ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button