اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کیساتھ معاملات طے کرنے کیلئے طریقہ کار طے کر لیا، ساتھ لیکر چلیں گے: رانا ثنااللہ کاحیران کن بیان

پیپلز پارٹی کیساتھ معاملات طے کرنے کیلئے طریقہ کار طے کر لیا، ساتھ لیکر چلیں گے: رانا ثنااللہ کاحیران کن بیان

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پیپلز پارٹی سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے تمام معاملات طے کرنے کے لیے طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔ ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے تصدیق کی۔ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے لیے 9 نکات پیش کیے ہیں، جس پر وزیراعظم نے کمیٹی بنائی تھی۔ اس کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان شامل ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ… تمام معاملات طے کرنے کے لیے طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے، پارٹی سربراہ نواز شریف سے بھی بات کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button