اہم خبرپاکستانتازہ ترین

کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہو گا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا: شیخ رشید نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہو گا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا: شیخ رشید نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی احمق ہی سوچے گا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو رہا کر دیا جائے گا۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے بانی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ آج کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی، 650 لوگ دھوپ میں مارے گئے، میری آج پراسیکیوٹر سے لڑائی ہوئی۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جا سکتی ہے، حساب 30 اگست سے پہلے ہو جائے گا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریبوں کی لڑائی ہے، حلق سے آسمان تک غربت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button