اہم خبرپاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کو جلد باہر آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، فیصل واوڈا نے حیران کن بات کہہ دی

بانی پی ٹی آئی کو جلد باہر آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، فیصل واوڈا نے حیران کن بات کہہ دی

 

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی کو پی ٹی آئی جلد سامنے آتی نظر نہیں آرہی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے آگے بڑی مایوسی ہے، ان کے موجودہ لوگوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بانی باہر نہیں آنے والے، انہی لوگوں نے بانی کے لیے گڑھا کھود دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، انہوں نے رات کے اندھیرے میں ملاقات کے لیے بلایا، میں نے پیغام دیا کہ ملاقات کے لیے آیا تو دن کے اجالے میں آؤں گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جب ہم اس پارٹی میں تھے تو ہم نے پی ٹی آئی کے بانی کو بہت سپورٹ کیا، ہم نے ان کے لیے اپنا وقت، پیسہ، شہرت سب کچھ قربان کیا۔سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود محمود اچکزئی سے گراؤنڈ لیا ہے، فضل الرحمان ہوشیار ہیں، پی ٹی آئی انہیں استعمال نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات ہونے چاہئیں جب کہ اس ملک میں کرسی اور پھندا کسی کے لیے بھی تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button