Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرا دی گئی
کھیل

قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرا دی گئی

قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرا دی گئی

قذافی سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کو گرانے کا کام مکمل کر لیا گیا، چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے قذافی سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔قذافی سٹیڈیم لاہور کی منہدم ہونے والی مرکزی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، آئندہ چند روز میں ملبہ مکمل طور پر ہٹا دیا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے ان دنوں اسٹیڈیم میں کام ڈبل شفٹوں میں جاری ہے جب کہ گراؤنڈ اسٹاف معمول کے مطابق گراؤنڈ کی تیاری میں مصروف ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کام کی رفتار تیز کرنے اور کوئی غلطی نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button