اہم خبرتازہ ترین

شہباز شریف ملک کے مفاد کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں: آفتاب شیرپاؤ کاحکومت کو مشو رہ

شہباز شریف ملک کے مفاد کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں: آفتاب شیرپاؤ کاحکومت کو مشو رہ

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک کی خاطر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جب حکومت میں تھی تو اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آخری حل مذاکرات ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت اور اپوزیشن سے متفق نہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت اچھا کام کرے گی تو اسے سراہا جائے گا، لیکن اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی تو تنقید ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button