انٹرٹینمنٹ

ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ، شوہر کی عبوری ضمانت خارج

ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ، شوہر کی عبوری ضمانت خارج

لاہور کی سیشن عدالت نے ماڈل زینب جمیل پر فائرنگ کیس میں زینب کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔عدالت نے عدم تعمیل کی بنا پر ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔ڈیفنس بی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈل زینب جمیل نے اپنے شوہر پر فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں انہیں 6 گولیاں ماری گئی تھیں۔زینب جمیل نے اپنی گاڑی اپنے بیوٹی سیلون کے سامنے روکی ہی تھی کہ 2 موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button