کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو خفیہ رپورٹ بھیج دی۔گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کے نظم و ضبط، کھلاڑی کی ذہنیت اور کھیل کے بارے میں آگاہی کی وضاحت کی۔ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے بھی رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالات اٹھائے ہیں۔ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے خراب کارکردگی کی وجوہات تفصیل سے بتائی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط اور کھیل سے آگاہی پر تفصیل سے لکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button