وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو مثال بنایا جائے گا۔مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان انصاف نہیں دے سکتے تو بانی پی ٹی آئی کو مقدمات سے الگ کر دیں، بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کا ہر دن شمار ہوگا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو انہیں خیبرپختونخوا میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں، آج مہنگائی نے عوام کا حال برا کر دیا ہے۔
0 4 Less than a minute