اہم خبرتازہ تریندنیا

غلاف کعبہ کی تبدیلی، جنرل پرزیڈنسی نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی، جنرل پرزیڈنسی نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا۔

وھمکہ المکرمہ: مسجد الحرام کی انتظامیہ اور الحرمین الشریفین کی جنرل پریذیڈنسی نے محرم الحرام کے آغاز میں غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اس سال بھی انتظامیہ نے نئے اسلامی سال یعنی محرم 1446 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا۔غلاف کعبہ (کسوہ) کو ٹرک میں لایا گیا، جس کے بعد گاڑیوں اور خدمتگاروں نے اسے کعبہ تک پہنچایا۔ پھر پرانا غلاف ہٹا کر نیا غلاف نصب کر دیا گیا۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کسوہ فیکٹری کے ہنر مند کاریگروں نے حصہ لیا جب کہ روح پرور تقریب میں ہزاروں عمرہ زائرین اور نمازیوں نے شرکت کی۔ غلاف کعبہ کی تقریب دیکھنے کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفارتی افسران موجود تھے۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کے کام میں 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں نے حصہ لیا۔ کسوہ کی تیاری میں 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے جب کہ اس کی تیاری میں 200 سے زائد افراد حصہ لیتے ہیں۔غلاف کعبہ کی تیاری کے ہر عمل میں استعمال ہونے والے مواد کی سخت جانچ کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے پرانے غلاف کے ٹکڑے سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر میں مقیم معززین کو تحفے کے طور پر بھیجے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button