اہم خبرتازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کااچانک آج کراچی کا دورہ ،کیا کرنے جارہاہے ؟سب پتا چل گیا

وزیراعظم شہبازشریف کااچانک آج کراچی کا دورہ ،کیا کرنے جارہاہے ؟سب پتا چل گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج چھٹی کے روز کراچی کا اچانک دورہ کر رہے ہیں۔ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT)، پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم کی کراچی میں ایکسپورٹ اور امپورٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے وفد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم قومی آمدن میں اضافے، تاجر برادری کے لیے سہولیات اور برآمدات اور درآمدات کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button