لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم آزادی سے سولر پینلز کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے افراد 14 اگست سے 200 سے زائد اور 500 یونٹ تک مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔ عوامی صارفین کو 10 فیصد معاوضے کی ادائیگی پر سولر پینل ملیں گے۔ اسی طرح پنجاب حکومت 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے افراد کو سولر پینل کی فراہمی کی رقم کا 90 فیصد ادا کرے گی اور بلاسود ادائیگی پانچ سال میں کی جائے۔ جبکہ سولر پینلز کی فراہمی بینکوں کے ذریعے کی جائے گی۔پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی سکیم کی تمام تفصیلات طے کر لیں، سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی کے بل میں 40 فیصد کمی ہو جائے گی۔ ایک مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
0 27 1 minute read