انٹرٹینمنٹ

ثنا جاوید نے صحافیوں کے کیمرے سے بچنے کیلئے چہرہ چُھپا لیا

ثنا جاوید نے صحافیوں کے کیمرے سے بچنے کیلئے چہرہ چُھپا لیا

برطانیہ: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید ان کی ویڈیو بنانے والے صحافیوں سے ناراض ہوگئیں۔ ثنا جاوید ان دنوں اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ برطانیہ میں ہیں۔ وہ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچوں میں بھی قومی ٹیم کو سپورٹ کرتی نظر آئیں۔ اب ثنا جاوید کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ چند خواتین کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر گھومتی نظر آئیں۔ اس دوران صحافیوں نے ثنا جاوید کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تاہم اداکارہ نے کیمرے سے چہرہ چھپاتے ہوئے غصے میں صحافیوں کو ویڈیو بنانے سے منع کردیا۔ثنا جاوید نے اپنے ساتھ موجود شخص کو صحافیوں کو ریکارڈنگ سے روکنے کا اشارہ بھی کیا۔وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے بیشتر صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں مشورہ دیا کہ انہیں لوگوں سے اپنا چہرہ چھپانے کے لیے ایسی حرکتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔اسی طرح کچھ صارفین نے ثنا جاوید کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ویڈیوز بنانے کی اجازت لینا چاہیے اور ہر کسی کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button