انٹرٹینمنٹ

برازیلی گلوکار اسٹیج پر کرنٹ لگنے سے ہلاک

برازیلی گلوکار اسٹیج پر کرنٹ لگنے سے ہلاک

برازیلین گلوکار ایرس ساساکی لائیو پرفارمنس کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ گلوکار نے اسٹیج پر رکھے گیلے پنکھے کو چھوا جس سے انہیں بجلی کا زوردار جھٹکا لگا۔ یہ حادثہ 13 جولائی کو لائیو پرفارمنس کے دوران پیش آیا۔مقامی پولیس کے مطابق سٹیج پر گیلے پنکھے کی موجودگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، عینی شاہدین کے بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور رپورٹس کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ہوٹل انتظامیہ بھی تفتیش میں تعاون کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی شادی 11 ماہ قبل ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button