کاروبار

ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے خسارے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں، علیم خان

ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے خسارے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں، علیم خان

وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ علیم خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ علیم خان نے فرانس کے سفیر نکولس گیل سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علیم خان نے کہا کہ یورپی ممالک سرمایہ کاری اور معیشت کے حوالے سے بہت اہم ہیں، تمام نجکاری اداروں میں منافع کمانے اور بہتر کام کرنے کی صلاحیت ہے۔ علیم خان نے کہا کہ کراچی تا سکھر موٹروے پہلی ترجیح ہے تاکہ پشاور تک سڑکوں کا نیٹ ورک مکمل ہوسکے، تجارت کے فروغ کے لیے چین اور وسطی ایشیائی ممالک تک سڑکوں کا نیٹ ورک مکمل کیا جائے گا۔ملاقات میں فرانس کے سفیر نکولس گالے نے کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار اور آئی ٹی میں فرانس کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہو گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button