اہم خبر

بریکنگ نیوز وفاقی کابینہ کا اجلاس، تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ مؤخر

بریکنگ نیوز وفاقی کابینہ کا اجلاس، تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ مؤخر

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی، سابق صدر عارف علوی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا تاہم کابینہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کا معاملہ موخر کردیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے معاملے پر پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا جس کے بعد معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو، لاوارث اسٹیٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری اور نجکاری کمیشن کے ممبران کی تعداد میں اضافے کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ سابق صدر عارف علوی، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلایا جائے۔ تینوں افراد کے خلاف ریفرنس وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ بھجوایا جائے گا۔ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button