انٹرٹینمنٹ

کمرشل کی جگہ رسکی فلموں کا چناؤ کیا جس میں کامیابی کم اور ناکامی زیادہ ہے، جھانوی کپور

کمرشل کی جگہ رسکی فلموں کا چناؤ کیا جس میں کامیابی کم اور ناکامی زیادہ ہے، جھانوی کپور

بالی ووڈ کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ان کے کیرئیر میں کامیاب فلموں سے زیادہ ناکام فلمیں ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے پرخطر فلموں کا انتخاب کیا، میں بڑی کمرشل فلمیں کرسکتی تھی۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی 27 سالہ جھانوی کپور نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز اداکار ایشان کھٹر کے ساتھ فلم ‘دھک دھک’ سے کیا تھا۔ وہ فلم آلجھ میں نظر آئیں گی جس کی تشہیر میں وہ اس وقت مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، جانوی نے اپنے کیریئر میں اب تک کی فلموں کے انتخاب کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر کم کمرشل فلموں کا انتخاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button