پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی پر پابندی ن لیگ کا صرف خواب رہ گیا: بیرسٹر سیف کے بیان نے سب کو حیران کردیا

پی ٹی آئی پر پابندی ن لیگ کا صرف خواب رہ گیا: بیرسٹر سیف کے بیان نے سب کو حیران کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماؤں کا صرف خواب تھا۔ مینڈیٹ چور بھاگ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی جعلی فارم 47 اور مینڈیٹ چور شریف خاندان کی طرح لندن بھاگنے والوں میں شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماؤں کا صرف خواب تھا، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف جعلی حکومت کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان، پی ٹی آئی رہنما اور کارکن ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کا واحد حل جعلی فارم 47 حکومت کا خاتمہ اور نئے شفاف انتخابات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button