اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ کے ذریعے آرٹیکل 184/3 کی درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو فی الفور دیگر سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے روکا جائے۔ تحریک انصاف کو خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔ تحریک انصاف 12 جولائی کے عدالتی فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کی حقدار ہے۔
0 4 1 minute read