بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور میں ایک جنگلی ہاتھی نے ایک لڑکی سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے 3 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات ہاتھی نے سڑک کنارے واقع مکان پر حملہ کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا جس میں باپ، بیٹی اور چچا جاں بحق ہوگئے۔شور سن کر محلے کا ایک نوجوان باہر آیا تو ہاتھی نے اس پر بھی حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، نوجوان کی عمر 28 سال ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور واقعہ سے متعلق کارروائی شروع کردی۔ محکمہ ہاتھی کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ کسی کو نقصان نہ پہنچے۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب ہاتھی نے باپ بیٹی پر حملہ کیا تو چچا کو لگا کہ وہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ چچا بھائی اور بھانجی کو دیکھنے آئے تو ہاتھی نے اسے بھی روند ڈالا۔جش پور میں ایک ماہ کے دوران ہاتھیوں کے حملوں میں اب تک 9 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ رہائشی خوف میں مبتلا ہیں اور حکام سے ان حملوں سے نمٹنے کی درخواست کر رہے ہیں۔مقامی حکومت نے حملے میں ہلاک ہونے والے 4 افراد کے لواحقین کے لیے 25 ہزار روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
0 0 1 minute read